صیہونيوں كی جانب سے ايك مرتبہ پھر اسلامی مقدسات كی توہين

IQNA

صیہونيوں كی جانب سے ايك مرتبہ پھر اسلامی مقدسات كی توہين

23:30 - October 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2197602
بين الاقوامی گروپ : ٹشو پيپر بنانے والی ايك صیہونی كمپنی نے ايك توہين آميز اقدام كرتے ہوئے اپنی مصنوعات پر «بسم‌الله الرحمن الرحيم» پرنٹ كر دی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس اسرائيلی كمپنی نے مذكورہ ٹشو پيپرز مقبوضہ فلسطين كے تمام ريسٹورنٹوں اور دكانوں كو سپلائی كر دئیے ہیں ۔
فلسطينی تنظيموں نے اس توہين آميز اقدام كی مذمت كرتے ہوئے كہا ہے : كون سی اسرائيلی كمپنی انجيل يا تورات كی عبارتیں ٹشو پيپرز پر چھاپنے كی اجازت ديتی ہے ؟ اس قسم كے اقدامات كا مقصد مسلمانوں كے جذبات كو مجروح كر كے كشيدگی میں اضافہ كرنا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ فلسطين ۴۸ نامی تنظيم نے اسرائيلی كمپنی سے عذر خواہی كے ساتھ مذكورہ مصنوعات كو فوری ضبط كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
871322
نظرات بینندگان
captcha