افغانستان میں قرآن كريم كے ازبكی ترجمے پر نظر ثانی

IQNA

افغانستان میں قرآن كريم كے ازبكی ترجمے پر نظر ثانی

23:28 - October 02, 2011
خبر کا کوڈ: 2197608
ثقافت و ہنر گروپ : قرآن كريم كے ازبكی زبان میں ترجمے كا جائزہ افغانستان كی دينی و مذہبی شخصيات كی موجودگی میں ملك كی وزارت اطلاعات و ثقافت كے پريس ہال میں ليا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس تقريب كے دوران نائب وزير اطلاعات محمد مبارز راشدی نے كہا : مجھے اميد ہے كہ قرآن كريم كا ازبكی زبان میں ترجمہ اس آسمانی كتاب كے زيادہ سے زيدہ ادراك كا سامان مہيا كرے گا ، فی الحال قرآن كريم كے پشتو اور دری زبانوں میں ترجموں كے ساتھ ساتھ عامۃ الناس ازبكی ترجمے سے بھی فائدہ اٹھا سكتے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ قران كريم كا ازبك ترجمہ تعليم القرآن فاؤنڈيشن افغانستان كے سربراہ مولانا حسيب اللہ نے انجام ديا ہے ۔
870554
نظرات بینندگان
captcha