ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اسلامك مركز برطانیہ كی اطلاع رساں ويب سایٹ كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تقريب بين مذاہب اسلامی كی پانچویں بين الاقوامی كانفرنس كے اختتام پر ايك متفقہ قرار داد میں كہا گيا : سالہا سال كی محنت اور كوشش سے اسلامی مذاہب كے درميان حاصل ہونے والی تقريب مسلمانوں كے روشن مستقبل میں بنيادی كردار ادا كرے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ شركا نے اسلامی امت اور اہل جہان كے ساتھ اسلامی اقدار كی بنا پر بات چيت كی ضرورت پر زور ديا تاكہ درپيش چيلنجز سے نمٹا جا سكے ۔
871496