ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے فلسطين سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "القدس "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطينی عوام نے زندانوں میں بھوك ہڑتال كرنے والے قيديوں كے ساتھ اظہار يكجہتی كی غرض سے ملك كے تمام شہروں میں ريلياں نكالی ہیں ۔
یہ پر جوش ريلياں اسرائيلی جيلوں میں بند سينكڑوں فلسطينوں كی بھوك ہڑتال كے چھٹے روز نكالی گئی ہیں ۔
ياد رہے كہ فلسطينی قيديوں نے جيل میں بدترين سلوك ، قيد تنہائی اور اہل خانہ سے ملاقات كی ممنوعيت كے خلاف بھوك ہڑتال شروع كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ صیہونی جيلوں میں بند فلسطينی قيديوں كی تعداد ۱۱ ہزار سے زيادہ ہے كہ جن میں زيادہ تعداد عورتوں اور بچوں كی ہے ۔
872414