قرضاوی نے يمن میں مظاہروں كی ممنوعيت پر مشتمل فتوے كی مذمت كر دی

IQNA

قرضاوی نے يمن میں مظاہروں كی ممنوعيت پر مشتمل فتوے كی مذمت كر دی

12:47 - October 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2198742
بين الاقوامی گروپ : علمائے مسلمين يونين كے سربراہ يوسف قرضاوی نے يمن كے بعض علماء كی جانب سے "علی عبد اللہ صالح" كے خلاف مظاہروں كی حرمت پر مشتمل فتوے كی مذمت كر دی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے "الجزيرۃ" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ علمائے مسلمين يونين كے سربراہ نے ۲ اكتوبر بروز اتوار كو بعض يمنی نام نہاد علماء كی جانب سے صادر ہونے والے فتوے كہ جس میں يمن كے جابر حاكم كے خلاف مظاہروں كی حرمت كا ذكر تھا ، پر شديد تنقيد كرتے ہوئے اسے مسترد كر ديا ۔
اس فتوے میں علمائے يمن نے حاكم كی مخالفت اور اس كی اطاعت سے عملی يا زبانی خروج كو حرام قرار ديا تھا ۔
قرضاوی نے اپنے بيان میں كہا : ظالم حكمرانوں كی مروّجہ یہ كہنہ اور خستہ حال فقہ اب ختم ہو جانی چاہئیے اور اس كی جگہ پر عوام كی تقويت كنندہ "انقلابی فقہ " رائج كی جائے ۔
872224
نظرات بینندگان
captcha