مصر: "كيمپ ڈيویڈ معاہدہ منسوخ" كے عنوان سے ملين مارچ كی اپيل

IQNA

مصر: "كيمپ ڈيویڈ معاہدہ منسوخ" كے عنوان سے ملين مارچ كی اپيل

12:48 - October 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2198743
بين الاقوامی گروپ : مصر كے "نائن ستمبر اتحاد" نے ملك كے تمام سياسی گروہوں اور جماعتوں سے مطالبہ كيا ہے كہ التحرير اسكوائر میں جمع ہو كر "كيمپ ڈيویڈ معاہدہ منسوخ" كے عنوان سے ريلی میں شركت كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع "كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "نائن ستمبر محاذ " نے اعلان كيا ہے : یہ ملين مارچ ۶ اكتوبر بروز جمعرات كو قاہرہ كے التحرير اسكوائر میں منعقد كيا جائے گا ۔
"نائن ستمبر محاذ " كے اعلامیے میں كہا گيا ہے كہ مصری ملت كميپ ڈيویڈ معاہدہ لغو كرنا چاہتی ہے ، علاوہ ازیں اس ملين مارچ میں جعلی صیہونی حكومت كو تسليم نہ كرنے ، اس كے ساتھ ہر قسم كے معاہدوں كو لغو كرنے اور قاہرہ میں اسرائيلی سفارت خانہ بند كر كے صیہونی سفير كے اخراج پر بھی زور ديا جائے گا ۔
872218
نظرات بینندگان
captcha