ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «sana»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ روس كی وزارت خارجہ كے ترجمان نے ايك بيان میں مسلح گروپوں كی جانب سے سوچے سمجھے منصوبے كے تحت مفتی شام كے فرزند ارجمند كو دہشت گردی كا نشانہ بنانے كی شديد مذمت كی ہے ۔
روس كی وزارت خارجہ نے آخر میں زور دے كر كہا : شام كے حكومت مخٰالف گروپ خود كو ان دہشت گرد مسلح گروپوں سے جدا كر كے حكومت سے مذاكرات كا آغاز كریں چونكہ شام میں امن و امان كی صورتحال قابو میں لانے كا تنہا راستہ مذاكرات ہی ہیں ۔
873190