مسجد حضرت ابراہيم (ع) كو فلسطينی نمازيوں كے لیے بند كر ديا گيا

IQNA

مسجد حضرت ابراہيم (ع) كو فلسطينی نمازيوں كے لیے بند كر ديا گيا

19:19 - October 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2200040
بين الاقوامی گروپ : صیہونی حكومت كے فوجيوں نے ۲ اپريل سوموار سے مسجد حضرت ابراھيم (ع) میں مسلمان نمازيوں كی آمد و رفت بند كر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ism-france»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الخليل شہر كے ادارہ اوقاف مسلمين كے سربراہ نے مغربی كنارے میں بيان ديتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : صیہونی حكومت كی فورسز نے ۲ اپريل سے مسجد حضرت ابراہيم (ع) میں فلسطينی نمازيوں كو جانے سے روك كر مسجد كے دروازے بند كر ركھے ہیں جبكہ «يومكيپور» نامی جشن منانے كے بہانے یہوديوں كو مسجد میں آمد و رفت كی كھلی چھٹی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسرائيلی حكومت نے اعلان كيا ہے كہ ۸ اكتوبر بروز ہفتہ تك صرف یہودی مسجد میں آمد و رفت كا حق ركھتے ہیں جبكہ مسلمانوں كو اس دوران مسجد میں داخل ہونے اور آذان دينے كی اجازت نہیں ہے ۔
873915
نظرات بینندگان
captcha