باكو میں ايرانی ہنرمندوں كے آثار كی نمائش كا انعقاد

IQNA

وزير ثقافت و ارشاد كی موجودگی میں ؛

باكو میں ايرانی ہنرمندوں كے آثار كی نمائش كا انعقاد

19:15 - October 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2200048
ثقافت و ہنر گروپ : ايرانی ہنر مندوں كے آثار ہفتہ ثقافت كے آغاز كے موقع پر ۳ اكتوبر سوموار كو باكو كے "قالين ميوزيم" میں نمائش كے لیے پيش كیے گئے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ نمائش وزير ثقافت و ارشاد اسلامی سيد محمد حسينی ، آذر بائيجان كے وزير ثقافت و سياحت ابو الفضل قرايف ، باكو میں ايرانی سفير بھرامی اور قونصل جنرل ابراہيم نوری كی موجودگی میں شروع كی گئی ۔
دست كاری ، نقاشی ، خطاطی ، ڈيزائننگ ، گرافك ، مينا كاری ، شيشے كا كام ، قالين بافی اور ديگر بہت سے ہنری آثار اس نمائش كی زينت ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ نمائش سات اكتوبر جمعۃ المبارك تك جاری رہے گی ۔
873961
نظرات بینندگان
captcha