الجزائر میں قومی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

IQNA

الجزائر میں قومی قرآنی مقابلوں كا انعقاد

19:14 - October 06, 2011
خبر کا کوڈ: 2200050
بين الاقوامی گروپ : الجزائر كی وزارت اوقاف و امور اسلامی نے آئمہ جماعت اور مدرسين قرآن كے درميان قرآنی مقابلوں كے انعقاد كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «Ennahar Online»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ الجزائر كی وزارت اوقاف و امور اسلامی نے اس خبر كے ضمن میں كہا ہے : یہ مقابلے ۱۲ سے ۱۷ اكتوبر تك ملك كے شہروں باتنه، تلمسان، غليزان، كنستانتين، تيزی وزو، بسكره، عين صالح، تمنراست، ميلا، الجزيره اور سعيده كے گيارہ قومی انسٹی ٹيوٹس میں منعقد ہوں گے ۔
ياد رہے كہ ان مقابلوں میں مساجد كے آئمہ جماعت اور مسئولين كے لیے علیٰحدہ گروپ تشكيل ديا جائے گا جبكہ مدرسين قرآن كريم كے مقابلے جداگانہ ہوں گے ۔
قابل ذكر ہے كہ ان مقابلوں كے شركا میں سے ۳۰۰ آئمہ مساجد ، ۱۴۰ مدرسين قرآن اور ۲۳۵ مؤذن مختلف اداروں اور مساجد میں ذمہ داريوں كی انجام دہی كے لیے منتخب كیے جائیں گے ۔
873991
نظرات بینندگان
captcha