طرابلس میں دوبارہ صیہونی معبد كھولنے كے خلاف انقلابيوں كا مظاہرہ

IQNA

طرابلس میں دوبارہ صیہونی معبد كھولنے كے خلاف انقلابيوں كا مظاہرہ

13:23 - October 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2200825
بين الاقوامی گروپ : ليبيائی انقلابيوں كے ايك گروپ نے ۶ اكتوبر جمعرات كو ملك كے دار الحكومت طرابلس میں مظاہرے كر كے صیہونی حكومت سے منسلك یہودی معبد دوبارہ كھولنے كے خلاف احتجاج كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے لندن سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "القدس العربی" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ معمر قذافی حكومت كا خاتمہ كرنے والے انقلابيوں كے ايك گروپ نے طرابلس میں مظاہرے كر كے شہر میں لائسنس كے بغير صیہونی یہوديوں كی عبادت گاہ كھول دينے پر احتجاج كيا ہے ۔
اس گروپ نے ايك بيان میں كہا : ۱۷ فروری كے انقلابی اپنی سرزمين پر صیہونی عبادت گاہیں كھولنے كے خلاف ہیں ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے : طرابلس میں معبد كھولنے كے لیے درخواستیں دائر كرنے والے افراد كا نہ اسرائيل سےكوئی تعلق ہواور نہ ہی وہ اس كے حامی ہوں بلكہ ايسے لوگ ہوں جو فلسطينی پناہ گزينيوں كی وطن واپسی كے حق كا دفاع كریں ۔
874862
نظرات بینندگان
captcha