اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے صومالیہ میں دہشت گرد حملے كی شديد مذمت

IQNA

اسلامی تعاون تنظيم كی جانب سے صومالیہ میں دہشت گرد حملے كی شديد مذمت

13:20 - October 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2200833
بين الاقوامی گروپ : اسلامی تعاون تنظيم نے ايك بيان میں ۴ اكتوبر منگل كو صومالیہ كے دار الحكومت موگاديشو میں دہشت گرد حملے كی سخت مذمت كی ہے كہ جس میں ستر لوگ ہلاك ہو گئے تھے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «OCI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم كے سربراہ اكمل الدين احسان اوغلو نے اس بيان میں شدت پسند گروپ "الشباب" كی جانب سے صومالیہ كی وزارت تعليم كے سامنے بم دھماكہ كرنے كو انتہائی سنگين نوعيت كا جرم اور بزدلانہ اقدام قرار ديا ہے ۔
انہوں نے واضح كيا : دہشت گرد حملے دين اسلام كی تعليمات كے خلاف ہیں اور جو گروپ بھی اس قسم كے اقدامات كا مرتكب ہو ، وہ قابل مذمت ہے۔
انہوں نے آخر میں ہلاك شدگان كے ورثا سے اظہار تعزيت كرتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ حملہ كرنے والے افراد كو جلد از جلد گرفتار كر كے قرار واقعی سزا دی جائے گی ۔
874813
نظرات بینندگان
captcha