كرنل قذافی كی جانب سے ملين مارچ كی كال

IQNA

كرنل قذافی كی جانب سے ملين مارچ كی كال

13:18 - October 08, 2011
خبر کا کوڈ: 2200837
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كے معزول ڈكٹیٹر كرنل معمر قذافی نے اپنے جديد آڈيو پيغام میں لوگوں سے مطالبہ كيا ہے كہ انقلابيوں كے خلاف پر امن ملين مارچ منعقد كریں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے المصدر آنلائن كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ معمر قذافی كا نيا آڈيو پيغام شام كے پرائيویٹ چينل "الرأی" سے نشر كيا گيا ۔
قذافی نے اس پيغام میں ليبيائی عوام سے اپيل كی كہ انقلابيوں كے خلاف پورے ليبيا میں سڑكوں پر نكل آئیں ۔
كرنل نے مزيد كہا : آپ لوگ كسی كا خوف مت كھائیں ، آپ صاحب حق ہیں اور كوئی بھی آپ كا حق غصب كرتےہوئے آپ پر گولی نہیں چلا سكتا ، عبوری كونسل سے انتقام لیں اور سبز پرچم لہراتےہوئے سڑكوں پر نكل آئیں ۔
قابل ذكر ہے كہ قذافی كے حمايتی ابھی تك سرت اور بنی وليد میں انقلابيوں كے خلاف مزاحمت جاری ركھے ہوئے ہیں ۔
874847
نظرات بینندگان
captcha