تاجكستان میں وسطی ايشيا كی سب سے بڑی مسجد زير تعمير

IQNA

تاجكستان میں وسطی ايشيا كی سب سے بڑی مسجد زير تعمير

23:59 - October 09, 2011
خبر کا کوڈ: 2201876
بين الاقوامی گروپ : تاجكستان كے دار الحكومت دو شنبہ میں ڈیڑھ لاكھ افراد كی گنجائش پر مشتمل وسطی ايشيا كی سب سے بڑی مسجد كی تعمير شروع كر دی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی «Interfax»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد اور اس كے آس پاس كی عمارتیں تقريبا 7.5 ايكڑ پر بنائی جائیں گی جبكہ مسجد میں ۶۵ میٹر اونچے چار ميناروں كے علاوہ ۴۷ میٹر كا گنبد بھی بنايا جائے گا ۔
اس عظيم منصوبے كے اخراجات كا اندازہ ۱۰۰ ملين ڈالر ہے كہ جن میں سے ۷۰ ملين ڈالر قطر دے گا اور باقی رقم تاجكستان خود ادا كرے گا ۔
تجزیہ نگاروں كا خيال ہے كہ حكومت مسجد تعمير كر كے اسلام مخالف پاليسيوں پر ناراض لوگوں كے احتجاج كا راستہ روكنا چاہتی ہے ۔
875287
نظرات بینندگان
captcha