ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين (ع) پر نقد و تبصرہ ؛
خلاف اقدار ڈرامہ سيريلز كا جواب دينے كے لیے مایہ ناز شيعی آثار فلمائے جائیں
بين الاقوامی گروپ : علامہ طباطبائی يونيورسٹی ايجوكيشنل بورڈ كے ركن نے ہنری آثار میں اسلامی تاريخ كے حقائق فلمانے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا : شيعہ اور ايرانی پروڈيوسرز شيعہ مخالف فلموں اور ڈراموں كا جواب دينے كے لیے مكمل سچائی اور تاريخی ديانت كے ساتھ تشيع كی حقيقی تاريخ منظر عام پر لائیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كی رپورٹ كے مطابق علامہ طباطبائی يونيورسٹی ايجوكيشنل بورڈ كے ركن نے ۱۱ اكتوبر سوموار كو ڈرامہ سيريل الحسن و الحسين (علیھما السلام ) پر نقد و تبصرہ كے حوالے سے منعقدہ نشست میں اس مطلب كے ضمن میں كہا : ہماری ذمہ داری ہے كہ علمی اور تحقيقی كام كر كے اس كا جواب دیں ، مثال كے طور پر ہم (حضرات حسنين علیھما السلام ) كی محوريت كے ساتھ ايك فلم بنا كر اہل دنيا كے سامنے ان دونوں اماموں كی حقيقی سيرت كا نمونہ پيش كر سكتے ہیں ۔
877898