قيديوں كے تبادلے میں حماس كی كاميابی فلسطينيوں كی ثابت قدمی كا نتيجہ ہے

IQNA

خالد مشعل ؛

قيديوں كے تبادلے میں حماس كی كاميابی فلسطينيوں كی ثابت قدمی كا نتيجہ ہے

18:38 - October 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2208491
بين الاقوامی گروپ : حماس كے سياسی دفتر كے سربراہ «خالد مشعل»، نے قيديوں كے تبادلے كو فلسطينيوں كی ثابت قدمی كا نتيجہ اور اس كاميابی كو فلسطين كے غيور مجاہدين كی جدوجہد آزادی كی تاريخ كا ايك درخشاں باب قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے المنار ٹيلی وژن نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ خالد مشعل نے ۱۶ اكتوبر كو قاہرہ میں اسرائيلی فوجی كے ساتھ فلسطينی قيديوں كے تبادلے كو ايك بڑی كاميابی قرار ديتے ہوئے اسے فلسطين كے بہادر مجاہدين كے تدبر اور درايت كے مرہون منت قرار ديا ۔
خالد مشعل نے واضح كيا : صیہونی وزير اعظم بنيامين نيتن ياہو كا دعوٰٰی ہے كہ حماس كمزور ہو رہی ہے ليكن قيديوں كے تبادلے سے ان بے بنياد جھوٹے دعووں كی قلعی كھل گئی ہے ۔
882943
نظرات بینندگان
captcha