ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق تفليس میں ايرانی قونصل جنرل كی شركت كے ساتھ " ثقافتوں كے درميان گفتگو" كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار نے دنيا بھر سے مفكرين ، علمی شخصيات اور دانشوروں كی شركت كے ساتھ اپنا كام شروع كر ديا ہے ۔
ايرانی قونصل جنرل احسان خزاعی نے اس علمی سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا : ثقافت ہر معاشرے كا ڈھانچہ اور بنياد فراہم كرتی ہے لذا ثقافتوں كی گفتگو بين الاقوامی ثقافتی مشتركات پر اعتماد كرتے ہوئے زيادہ سے زيادہ ثقافتی قربت كی دعوت ديتی ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : علمی اور تدريسی مراكز كو ہر چيز سے زيادہ مستشرقين كے مسائل پر توجہ دينے كی ضرورت ہے ۔
882936