شام میں مجلہ «الثقافةالاسلامية» كا جديد شمارہ شايع كر ديا گيا

IQNA

شام میں مجلہ «الثقافةالاسلامية» كا جديد شمارہ شايع كر ديا گيا

23:44 - October 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2208570
ثقافت و ہنر گروپ : علمی اور ثقافتی مجلے «الثقافةالاسلامية» كا ۱۰۲ نمبر شمارہ شام میں ايرانی قونصلیٹ كے زير اہتمام شايع كر ديا گيا ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق اس شمارے میں مختلف موضوعات جيسے اسلامی مذاہب میں تقريب ، غرب كا اخلاقی زوال ، ايران و عرب كے ثقافتی تعلقات ، علوم قرآنی ، ادبيات ، زن اور خاندان ، علمی و ہنری ارتقاء وغيرہ پيش كیے گئے ہیں ۔
مجلے كے ۱۰۲ ویں شمارے كے چيدہ چيدہ مقالات كے عناوين یہ ہیں : تورات، انجيل اور قرآن میں مكہ اور بيت اللہ الحرام ، اخلاقی زوال اور غرب كا آئندہ تمدن ، انبياء كی تعليمات میں تزكیہ نفس، ايران اور شام كے درميان دوطرفہ معاہدوں كی شام و مصر پر تاثير ، شہيد صدر كے نزديك تاريخی سنتیں ، انسان كے فضا میں سفر ، قدس كی مختصر كہانی ، اسرائيل كا ایٹمی پروگرام وغيرہ ۔
قابل ذكر ہے كہ علمی ۔ ثقافتی مجلے «الثقافةالاسلامية» كے مدير مسئول ايرانی قونصل جنرل «علی خياط»، اور چيف ایڈیٹر «سيدعلی موسوی زاده»، ہیں ۔
882925
نظرات بینندگان
captcha