ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ليبيا كے مختلف شہروں كی آزاد سازی میں سہيم عام لوگوں نے قذافی كے چاليس سالہ دور اقتدار كے خاتمے اور تمام شہروں كی مكمل آزادی كے بعد تكبير كی صدائیں بلند كرتے ہوئے جشن منايا ۔
معمر قذافی كو كل سرت شہر میں گرفتار كيا گيا كہ جس كے بعد انقلابيوں نے اس كے جاں بحق ہونے كی خبر نشر كر دی ۔
سرت شہر سے با خبر ذرائع نے بتايا : عينی شاہدين كے بقول قذافی كو گرفتار كرنے كے بعد ايك انقلابی نے گولی مار كر ہلاك كر ديا ۔
883860