قذافی كی ہلاكت پر عالمی برادری كا خير مقدم

IQNA

قذافی كی ہلاكت پر عالمی برادری كا خير مقدم

22:42 - October 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2208866
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كے سابق آمر معمر القذافی كی ہلاكت كی خبر پر عالمی برادری منجملہ اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظيم ، عرب ليگ اور ايمنسٹی انٹرنيشنل نے اطمينان كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عالمی تنظيموں نے قذافی كے ہلاك ہونے كی خبر كا خير مقدم كرتے ہوئے اسے ايك آمرانہ اور جابرانہ دور حكومت كا اختتام قرار ديا ہے ۔
اقوام متحدہ كے سيكرٹری جنرل بان كی مون نے اپنے رد عمل میں كہا : ليبيائی عوام كو اس عظيم فتح كے بعد اپنے ملك كی تعمير نو كی فكر كرنی چاہئیے ۔
انہوں نے ليبيائی عبوری كونسل سے مطالبہ كيا كہ اگلے مرحلے میں سماجی مساوات اور عدل و انصاف كے قيام كے لیے اقدامات كرے ۔
883891
نظرات بینندگان
captcha