ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مظاہرے يمنی دار الحكومت صنعا كے مركزی چوك ميدان «الستين» سميت ملك كے ۱۷ ديگر صوبوں میں منعقد ہوئے ۔
صنعا ، تعز اور ديگر شہروں میں منعقدہ ان مظاہروں كے دوران صالح سيكيورٹی فورسز كی جانب سے پر امن مظاہرين پر فائرنگ كی گئی ۔
يمنی عوام چند ماہ پہلے سے امريكہ اور سعودیہ كے حمايت يافتہ علی عبد اللہ صالح كی حكومت كے خلاف احتجاج كر رہے ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اقوام متحدہ نے چند ماہ كی مہر سكوت توڑتے ہوئے آخر كار صالح كے خلاف قرار داد پيش كرنے كا فيصلہ كر ليا ہے ۔
884006