بحرين كے شيعہ معالجين كی اپيل پر عدالت میں نظر ثانی

IQNA

بحرين كے شيعہ معالجين كی اپيل پر عدالت میں نظر ثانی

13:56 - October 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2210879
بين الاقوامی گروپ : معالجين ، نرسز اور ہسپتال كے عملے پر مشتمل بيس ملزمان كی اپيل پر نظر ثانی كل ۲۴ اكتوبر بروز اتوار كو منامہ كی فوجی عدالت میں كی گئی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی محكمہ انصاف كے حكام نے اس سے قبل ان بيس افراد كے خلاف غير فوجی عدالت میں كاروائی كرنے كا اعلان كيا تھا ليكن ايسا نہیں ہوا اور انہیں دوبارہ فوجی عدالت میں ہی پيش كيا گيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ بيس افراد بحرينی دار الحكومت منامہ كے سب سے بڑے ہسپتال سلمانیہ كے ڈاكٹر اور ملازمين ہیں كہ جنہیں ۲۸ ستمبر كو زخمی شيعہ مظاہرين كو طبی امداد فراہم كرنے كے الزام میں گرفتار كيا گيا تھا اور فوجی عدالت نے انہیں پانچ سال سے پندرہ سال تك قيد كی سزا سنائی تھی كہ جس پر اقوام متحدہ سميت انسانی حقوق كی عالمی تنظيموں نے صدائے احتجاج بلند كی تھی ۔
885906
نظرات بینندگان
captcha