ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے خبر رساں ايجنسی (reuters) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مصطفی عبد الجليل نے ايك بہت بڑے قومی اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے ليبيا كو معمر قذافی كے ظالم پنجوں سے آزادی ملنے كا اعلان كيا ۔
انہوں نے ليبيا كی آزادی كا اعلان كرتے ہوئے زور ديا : ہم ايك اسلامی حكومت ہونے كے ناطے اپنا قانون اسلامی شريعت كو قرار ديتے ہوئے ملكی آئين از سر نو مرتب كریں گے اور سابق آمر كے تمام اسلام مخالف قوانين لغو كر دیں گے ۔
885875