ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل نے ۲۴ اكتوبر سوموار كو المنار ٹيلی وژن كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے كہا : امريكہ عوامی انقلابات كو منزل اور ہدف سے منحرف كرنے كے لیے ہاتھ پير مار رہا ہے اور یہ ايك فطری عمل ہے چونكہ ہمیں امريكہ كی جانب سے اپنی منظور نظر حكومتوں كا سقوط اتنی آسانی كے ساتھ قبول كر لينے كی ہرگز توقع نہیں ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : عربی انقلابات كے چند مہينے بعد ہماری بات ثابت ہو چكی ہے كہ یہ انقلاب عوامی ہی ہیں اور ان كے پيچھے امريكہ كی منصوبہ بندی نہیں ہے چونكہ سرنگوں ہونے والی تمام حكومتیں امريكی نوكر تھیں ۔
886644