عازمين حج كی وہابی مبلغين كے وعظ و نصيحت سے بے اعتنائی

IQNA

عازمين حج كی وہابی مبلغين كے وعظ و نصيحت سے بے اعتنائی

21:54 - November 04, 2011
خبر کا کوڈ: 2217272
بين الاقوامی گروپ : ايام حج میں مقامات مقدسہ سے حاجيوں كو دور ركھنے كی وسيع پيمانے پر وہابی كوششوں كے باوجود زائرين خانہ خدا ان پاكيزہ مقامات كی زيارت كے لیے انتہائی پرجوش ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق خبر رساں ايجنسی رائٹرز نے مكہ مكرمہ سے اپنی رپورٹ میں كہا ہے : سعودی وہابی حكومت كی جانب سے زائرين كو كوہ نور اور غار حرا جانے سے منع كیے جانے كے باوجود حجاج كی اكثريت پہلی وحی كی جائے نزول كی زيارت كے لیے كوہ نور میں واقع اس غار كی جانب رواں دواں ہے ۔
رائٹرز نے اس رپورٹ میں كہا ہے : تاريخ اسلام میں غار حرا كی فراوان اہميت كے باوجود سعودی حكومت كی سعی و كوشش ہے كہ حجاج كو وہاں جانے سے روكے تاكہ وہابيوں كی جانب سے پيش كردہ اسلام كی غلط تفسير كے خلاف كوئی فعل سرزد نہ ہونے پائے ۔
892876
نظرات بینندگان
captcha