ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ انجمن ملی الوفاق بحرين، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرين كے خطيب جمعہ نے الدراز كے علاقے میں قائم مسجد امام صادق (ع) میں خطبہ نماز جمعہ میں قومی اور فرقہ وارانہ فسادات كا راستہ روكنے كی ضرورت پر زور ديتے ہوئے كہا : جو شخص دين ، عقل ، ضمير انسانيت اور غيرت ركھتا ہے وہ ملك ، ہم وطنوں اور قومی دولت كے ساتھ ساتھ ملك كے ماضی اور حال كو فرقہ وارانہ فسادات كی نذر نہیں كر سكتا ۔
انہوں نے بحرين كے شيعوں اور اہل سنت سے اپيل كی كہ سازشی عناصر سے ہوشيار رہیں اور اپنی صفوں میں وحدت و اتحاد برقرار ركھیں ۔
893248