ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيسسكو كے سربراہ «عبدالعزيز عثمان التويجری»، نے عيد قربان كی آمد پر اسلامی امت كو مخاطب كرتے ہوئے كہا : دنيا بھر كے مسلمانوں كو عيد قربان كے موقع پر حضرت ابراہيم علیہ السلام سے الہام ليتے ہوئے ہر قسم كے حالات میں الہی احكام كی پيروی كا درس حاصل لينا چاہئیے ۔
انہوں نے مزيد كہا : دنيا بھر كے مسلمانوں كے لیے عيد قربان وحدت و اتحاد كو سرمشق بنانے كا نقطہ آغاز ہونا چاہئیے اور یہ اتحاد صرف مذہبی ميدان میں منحصر نہ ہو بلكہ اسے ثقافتی ، سياسی ، سماجی اور اجتماعی ميدانوں تك توسيع دی جائے ۔
893873