لبنانی محقق اور مفكر علامہ سيد محمد حسن الامين نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : آج فلسطين كا مسئلہ اور قدس شريف اسلامی امت كا اہم ترين مسئلہ ہے اور اس مسئلے كی حساسيت ساری دنيا پر عياں ہے اس لیے جو بھی ملك يا تنطيم مظلوم فلسطينيوں كے حقوق كا علم بلند كرے اسے مسلمانوں اور اہل ضمير انسانوں میں بہت مقبوليت اور محبوبيت حاصل ہوتی ہے ۔
انہوں نے زور دے كر كہا : اسلامی بيداری كے سائے میں ايك مرتبہ پھر اسلامی امت دنيا كی ايك طاقت بنے گی اور انشاء اللہ عالمی استكبار كے ہاتھ قطع كر دے گی ۔
896308