خطے میں سازشی عناصر كے عزائم ناكام بنانے كا تنہا راستہ مسلحانہ مزاحمت ہے

IQNA

حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی سيكرٹری جنرل :

خطے میں سازشی عناصر كے عزائم ناكام بنانے كا تنہا راستہ مسلحانہ مزاحمت ہے

20:59 - November 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2224138
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان كے ڈپٹی جنرل سيكرٹری نے خطے میں شرپسندوں كے جارحانہ عزائم ناكام بنانے كے لیے مسلحانہ مزاحمت كو موثر قرار ديا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ نعيم قاسم نے بيروت میں سوڈان كے سفير ادريس سليمان كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے خطے میں در پيش تبديليوں كے بارے كہا : شام كے خلاف بين الاقوامی دباؤ كا ہدف دمشق كو اشتعال دلانا ہے اور یہ سرد جنگ موجودہ مشكلات كو كسی طور پر بھی حل نہیں كر سكتی ۔
انہوں نے مزيد كہا : شام كی مشكل مذاكرات سے حل ہو سكتی ہے اور بين الاقوامی دباؤ صرف فتنہ انگيزی كی كوشش ہے اور اس سے شام كا كوئی مسئلہ حل نہیں ہو سكتا ۔
900181
نظرات بینندگان
captcha