ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ المنار كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بحرينی پوليس كی ايك گاڑی نے علی يوسف الستراوی كو الجفير نامی گاؤں میں عوامی احتجاج كے دوران بری طرح كچل ديا جس سے نوجوان شديد زخمی ہو گيا ۔
یہ ۱۶ سالہ بحرينی نوجوان موقع پر ہی زخموں كی تاب نہ لاتے ہوئے شہيد ہو گيا ۔
آل خليفہ كی فورسز نے دعوی كيا ہے كہ پوليس كی گاڑی سڑك كنارے گرے تيل سے پھسل كر بحرينی نوجوان سے ٹكرا گئی تھی جبكہ عينی شاہدين كے مطابق پوليس وين نے جان بوجھ كر مظاہرين كو روندنے كی كوشش كی تھی ۔
900922