عدالت و آزادی كا پرچار ذرائع ابلاغ كی ترقی كے مرہون منت ہے

IQNA

عدالت و آزادی كا پرچار ذرائع ابلاغ كی ترقی كے مرہون منت ہے

23:31 - November 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2224913
بين الاقوامی گروپ : حجت الاسلام علی كريميان نے واضح كيا : آج ہمیں میڈيا كو جديد خطوط پر استوار كرنے كی ضرورت ہے اور اس امر كو میڈيا سے مربوط سرگرميوں میں اولويت دی جانی چاہئیے تاكہ ہم دنيا میں عدالت ، آزادی اور بشريت كی خدمت كو عام كر سكیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ ناصریہ نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ايرانی ریڈيو و اسلامك ٹيلی وژن يونين كے سيكرٹری جنرل حجت الاسلام علی كريميان نے پانچویں سالانہ غدير میڈيا فيسٹيول میں خيال ظاہر كيا : ذرائع ابلاغ يونين خبروں اور دنيا بھر میں رونما ہونے والے واقعات كو صحيح طور پر پيش كر رہی ہے جبكہ ماضی میں میڈيا اسلام دشمنوں اور صیہونيوں كے كنٹرول میں تھا ۔
انہوں نے مزيد كہا : آج ہمیں ذرائع ابلاغ كوجديد خطوط پر استوار كرنے كی ضرورت ہے اور اس امر كو میڈيا كی ترجيحات میں سر فہرست قرار دينا چاہئیے تاكہ دنيا میں آزادی ، عدالت اور انسانيت كی خدمت كا دور دورہ كيا جا سكے ۔
900743
نظرات بینندگان
captcha