نيويارك ؛ پوليس گردی كے خلاف مسلمانوں كا احتجاج

IQNA

نيويارك ؛ پوليس گردی كے خلاف مسلمانوں كا احتجاج

23:27 - November 19, 2011
خبر کا کوڈ: 2224917
بين الاقوامی گروپ : نيويارك كے سينكڑوں مسلمانوں نے پوليس كی جانب سے نيويارك میں مقيم مسلمانوں كی جاسوسی كرنے پر كل جمعۃ المبارك كو احتجاجی مظاہرہ منعقد كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «wnyc»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ان مظاہرين میں سے اكثر و بيشتر مسلمان طلبہ ہیں كہ جنہوں نے بغير كسی وجہ كے عرصہ دراز سے پوليس فورسز كی جانب سے جاسوسی كیے جانے پر صدائے احتجاج بلند كی ہے ۔
رپورٹ كے مطابق نيويارك پوليس عرصہ دراز سے مسلمانوں كی جاسوسی میں مصروف ہے اور اس پروگرام كے تحت مساجد سميت مسلمان نشين محلوں ، ريسٹورنٹوں اور يونيورسٹيوں كو كنٹرول كيا جا رہا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ مظاہرين نے نيويارك پوليس كے سربراہ ری كلی كو برطرف كرنے كا مطالبہ كيا ہے ۔
900803
نظرات بینندگان
captcha