سيد حسن نصر اللہ نے امام خمينی (رہ) كے مكتب سے تربيت حاصل كی ہے

IQNA

13:22 - November 20, 2011
خبر کا کوڈ: 2225342

سيد حسن نصر اللہ نے امام خمينی (رہ) كے مكتب سے تربيت حاصل كی ہے

بين الاقوامی گروپ : سيد حسن نصر اللہ غاصب صیہونی دشمن كا مقابلہ كرنے كے لیے پر عزم ہیں اور كسی قيمت پر اسرائيل كے خلاف جدوجہد چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں ؛ حزب اللہ كے اس بزرگ رہنما نے انتھك جدوجہد اور دشمن شناسی كا درس امام خمينی (رہ) كے مكتب سے حاصل كيا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ايران كے شام میں قونصلیٹ حجت الاسلام علی خياط نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس مطلب كے ضمن میں كہا : سيد حسن نصر اللہ امام خمينی (رہ) كے مكتب میں پروان چڑھے ہیں اور اس بزرگ سيد كے عزم راسخ اور آہنی ارادے نے دنيامیں ايك مرتبہ پھر اسلامی جلالت و وجاہت كو جلوہ گر كر ديا ہے یہی وجہ ہے كہ وہ اس وقت عالم اسلام كی محبوب ترين شخصيت بن چكے ہیں ۔
898164
نظرات بینندگان
captcha