لبنان ؛ شام كی حمايت میں "يوم يكجہتی بيروت و دمشق " منايا گيا

IQNA

لبنان ؛ شام كی حمايت میں "يوم يكجہتی بيروت و دمشق " منايا گيا

23:18 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2226455
بين الاقوامی گروپ : لبنان كی غير سركاری تنظيموں نے كل ۲۰ نومبر بروز اتوار كو بشار اسد حكومت كی حمايت میں ملك كے سرحدی علاقے القصير میں شام كے ساتھ يكجہتی كا دن منايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الانتقاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس پروگرام میں عرب ليگ كی جانب سے شام كی ركنيت معلق كیے جانے كی مذمت میں اور بشار اسد حكومت كی جانب سے پيش كردہ اصلاحات كے حق میں نعرے لگائے گئے ۔
يوم يكجہتی كے موقع پر مختلف رہنماؤں نے اپنے بيانات میں شام كی مكمل حمايت كے ساتھ ساتھ دشمنوں كی سازشوں كو ناكام بنانے كے لیے بھرپور مشتركہ جدوجہد كا اعلان كيا ہے ۔
بعض شركا نے كہا : شام پر حملے كی صورت میں لبنان اسرائيل ۳۳ روزہ جنگ كی ياد تازہ كر دی جائے گی ۔
902345
نظرات بینندگان
captcha