عراق میں اقوام متحدہ كے نمائندے كی امام علی (ع) كے مزار پر حاضری

IQNA

عراق میں اقوام متحدہ كے نمائندے كی امام علی (ع) كے مزار پر حاضری

23:10 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2226470
بين الاقوامی گروپ : اقوام متحدہ كے عراق میں خصوصی ايلچی «مارتين كوپلر»، نے آج ۲۱ نومبر كو نجف اشرف میں امام علی (ع) كے مزار كی زيارت كی ۔
عراقی شہر ناصریہ میں واقع دار القرآن الكريم كے مدير رعد عدنان الناصری نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) كے ساتھ بات چيت كرتے ہوئے اس خبر كے ضمن میں كہا : «مارتين كوپلر»، نے روضہ مبارك پر حاضری دينے كے بعد آيت اللہ العظمی سيد علی حسينی سيستانی كے ساتھ بھی ملاقات كی ۔
انہوں نے مزيد كہا : اقوام متحدہ كے ايلچی كی جانب سے امام علی (ع) كے مزار پر حاضری كی خبر كا ذرائع ابلاغ نے پرتپاك استقبال كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ آيت اللہ العظمی سيستانی كا بيت نجف اشرف كے قديمی علاقے میں واقع ہے ليكن اس كے باوجود ہر عام و خاص كی توجہ كا مركز ہے ۔
902665
نظرات بینندگان
captcha