شيخ الازھر كی جانب سے قدس كی یہودی سازی پر شديد اللحن انتباہ

IQNA

شيخ الازھر كی جانب سے قدس كی یہودی سازی پر شديد اللحن انتباہ

23:10 - November 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2226471
بين الاقوامی گروپ : شيخ الازھر احمد الطيب نے صیہونی حكومت اور اس كے حاميوں كو قدس شريف كی یہودی سازی ، مقدس مقامات كے انہدام اور شہر كے مسلمان رہائشيوں كو نكالنے پر سخت الفاظ میں خبردار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "نسيج" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ شيخ الازھر نے قدس كے مسلمانوں كا قبلہ اول ہونے كی جہت سے اس كی یہودی سازی اور مسلمان رہائشيوں كے اخراج پر سخت رد عمل ظاہر كيا ہے ۔
انہوں نے اس امر كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہ اس كے نتائج خطے اور پوری دنيا كے لیے انتہائی خطرناك ثابت ہوں گے ، واشگاف الفاظ میں كہا : قدس شريف كی یہودی سازی اور اس مقدس مقامات كے آثار كا محوايك ايسی ریڈ لائن ہے كہ جس پر خاموش نہیں رہا جا سكتا ۔
902530
نظرات بینندگان
captcha