حزب اللہ كے زير اہتمام محرم الحرام كی مجالس منعقد ہوں گی

IQNA

۲۶ نومبر بروز ہفتہ سے :

حزب اللہ كے زير اہتمام محرم الحرام كی مجالس منعقد ہوں گی

18:18 - November 22, 2011
خبر کا کوڈ: 2227142
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ ۲۶ نومبر بروز ہفتہ سے بيروت میں عشرہ محرم الحرام منعقد كرے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مجالس عزا ہر شب بيروت كے جنوبی علاقے «ضاحيه جنوبی» كے مجمع سيد الشھداء میں منعقد ہوں گی ۔
حزب اللہ نے تمام لبنانيوں سے اس عشرہ محرم میں شركت كی درخواست كی ہے اور ہر شب مجلس عزا مقامی وقت كے مطابق شام ۷:۳۰ بجے شروع ہو جايا كرے گی ۔
قابل ذكر ہے كہ حزب اللہ ہر سال محرم كی مناسبت سے مختلف پروگراموں كا اہتمام كرتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ روز عاشور لبنان كے شہر صور میں ماتمی جلوس نكالے جاتے ہیں كہ جس كے دوران عزادار سينہ زنی كر كے سيد الشہداء كے حضور نذرانہ عقيدت پيش كرتے ہیں۔
902931
نظرات بینندگان
captcha