بحرين ؛ آل خليفہ كی جانب سے ايك مرتبہ پھر مساجد كی بے حرمتی

IQNA

بحرين ؛ آل خليفہ كی جانب سے ايك مرتبہ پھر مساجد كی بے حرمتی

11:29 - December 01, 2011
خبر کا کوڈ: 2232391
بين الاقوامی گروپ : جمعيت اسلامی وفاق ملی بحرين نے ايك بيان میں مسمار شدہ مساجد كو پارك بنانے پر مشتمل آل خليفہ اقدامات كو سخت تنيقد كا نشانہ بنايا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جمعيت اسلامی وفاق ملی بحرين نے ايك بيان میں كہا : مسجد ابوذر غفاری واقع علاقہ النودرات بحرين كو پبلك پارك بنانے كی خبریں زبان زد خاص و عام ہیں ۔
جمعيت وفاق نے آل خليفہ كے اس اقدام كو عوامی جذبات اور اسلامی اقدار كی كھلم كھلا توہين قرار ديا ہے ۔
اس بيان میں كہا گيا ہے النويدرات اور «بربوره» میں مساجد منہدم كیے جانے كے بعد متضاد دعوے كیے جا رہے ہیں چونكہ بعض حكام كے مطابق ان مساجد كو امن و امان كنٹرول كرنے كے پيش نظرمنہدم كيا گيا ہے جبكہ ايك دوسرے عہدے دار نے ان مساجد كو بغير لائسنس تعمير كرنے كا جواز گھڑا ہے ۔
908313
نظرات بینندگان
captcha