"اسلام امروز" كے جديد ایڈيشن كی تين زبانوں میں اشاعت

IQNA

"اسلام امروز" كے جديد ایڈيشن كی تين زبانوں میں اشاعت

14:12 - December 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2236650
بين الاقوامی گروپ : تين زبانوں میں چھپنے والے مجلے "اسلام امروز" كا اٹھائيسواں شمارہ آيسسكو كے زير اہتمام شايع كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ شمارہ عربی ، انگريزی اور فرانسيسی زبان میں شايع كيا گيا ہے اور اس میں سات تحقيقی مقالات شايع كیے گئے ہیں كہ جو مختلف سماجی ، ثقافتی اور تاريخی موضوعات پر ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا : تاريخ سے پتہ چلتا ہے كہ اسلامی امت نے مشكلات كا خدا پر توكل كے ساتھ مقابلہ كيا ہے اور عصر حاضر كی مشكل صورتحال كا سامنا بھی خدا پر توكل اور تعليمات مصطفوی پر عمل پيرا ہو كر باہمی وحدت و اتحاد سے كيا جا سكتا ہے ۔
912702
نظرات بینندگان
captcha