اسلامی يونيورسٹيوں كے طلبہ میں تبادلوں كی پاليسی پر عمل درآمد

IQNA

اسلامی يونيورسٹيوں كے طلبہ میں تبادلوں كی پاليسی پر عمل درآمد

14:14 - December 11, 2011
خبر کا کوڈ: 2236665
بين الاقوامی گروپ : مجمع گفتگو و ہيلپ فار مسلم يوتھ (ICYFDC) نے ۵۰ اسلامی يونيورسٹيوں كے طلبہ میں تبادلے كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے روزنامہ «World Bulletin»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ مجمع گفتگو و ہيلپ فار مسلم يوتھ نے كل ۹ دسمبر كو اس خبر كے ضمن میں كہا : اسلامی ممالك كی يونيورسٹيوں كے طلبہ میں تبادلہ پہلی مرتبہ علوم كی نشر و اشاعت كی غرض سے انجام ديا جا رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس منصوبے پر عمل درآمد كا مقصد اسلامی ممالك كی يونيورسٹيوں میں سماجی علوم كا ارتقا اور تبادلہ ہے ۔
اسكندر اف نے اميد ظاہر كی : یہ پروگرام اسلامی ممالك كے درميان معلومات اور تجربات كی منتقلی كے سلسلے میں انتہائی مؤثر ثابت ہو گا ۔
913267
نظرات بینندگان
captcha