ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وفد نے كل بورڈ آف ڈائريكٹرز كے سربراہ جمال الخضری اور يونيورسٹی چانسلر كمالين كامل شعث سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خيال كيا ۔
الخضری نے اس ملاقات میں جمعيت امداد رسانی اسلامی برطانیہ كے وفد كی جانب سے اسلامی يونيورسٹی غزہ كی تعليمی سرگرميوں كے حوالے سے تعاون پر ان كا شكریہ ادا كيا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلامی يونيورسٹی غزہ طلبہ كی تعداد كے اعتبار سے فلسطين كی سب سے بڑی يونيورسٹی ہے اور اس میں تعليمی اور دينی سرگرميوں كے حوالے سے بہت سے نئے پروگرام شروع كیے جائیں گے ۔
917576