جمعيت امداد رسانی اسلامی برطانیہ كے اركان كا دورہ غزہ

IQNA

جمعيت امداد رسانی اسلامی برطانیہ كے اركان كا دورہ غزہ

11:12 - December 18, 2011
خبر کا کوڈ: 2240581
بين الاقوامی گروپ : جمعيت امداد رسانی اسلامی برطانیہ كے ايك وفد نے ۱۷ دسمبر جمعۃ المبارك كو اسلامك يونيورسٹی غزہ كا دورہ كيا اور اس علمی مركز كے مسئولين سے بات چيت كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «CPI»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وفد نے كل بورڈ آف ڈائريكٹرز كے سربراہ جمال الخضری اور يونيورسٹی چانسلر كمالين كامل شعث سے ملاقات اور اہم امور پر تبادلہ خيال كيا ۔
الخضری نے اس ملاقات میں جمعيت امداد رسانی اسلامی برطانیہ كے وفد كی جانب سے اسلامی يونيورسٹی غزہ كی تعليمی سرگرميوں كے حوالے سے تعاون پر ان كا شكریہ ادا كيا ۔
انہوں نے مزيد كہا : اسلامی يونيورسٹی غزہ طلبہ كی تعداد كے اعتبار سے فلسطين كی سب سے بڑی يونيورسٹی ہے اور اس میں تعليمی اور دينی سرگرميوں كے حوالے سے بہت سے نئے پروگرام شروع كیے جائیں گے ۔
917576
نظرات بینندگان
captcha