ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "اليوم السابع" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ دينی نشست انجمن خيریہ رسالۃ اور انجمن العشيرۃ المحمدیۃ مصر كے زير اہتمام منعقد ہوئی اور مفتی مصر كے علاوہ عصام انس الزفتاوی ، شعبہ افتاء الازھر كے نائب سربراہ عصام انس الزفتاوی كے علاوہ الازھر كے ديگر علماء نے بھی شركت كی ۔
اس نشست كی ابتدا میں ايمن سعيد نے اسلام میں ميانہ روی كے عنوان پر دينی نشستوں كے انعقاد پر زور ديتے ہوئے كہا : ان نشستوں كو علمائے الازھر كے تعاون سے مصر میں موجود صوفيا، سلفی ، اخوان المسلمين اور ديگر اعتقادات ركھنے والوں كے درميان تفرقہ روكنے كی غرض سے منعقد كيا جا سكتا ہے ۔
918164