ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «islamicacademy» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے دو مرحلوں میں اور ۱۰ سطوح میں منعقد ہوں گے ۔
شركت كرنے والے طلبہ پہلے سے طے شدہ سورتوں كے حفظ و قرائت كے علاوہ آيات كے معانی ، مفاہيم اور اسی طرح سورتوں كی تفسير اور شان نزول كے بارے بھی سوالات كے جواب دیں گے ۔
مختلف سطوح كے لیے قرآنی سورتوں بلد، طارق، تكوير، مزمل، قلم، الرحمن، صاد، فرقان، طاها اور يوسف(ع) میں سے بعض سورتیں مقرر كی گئی ہیں ۔
اس مقابلے كا پہلا مرحلہ آئندہ سال جنوری كے پہلے ہفتے میں اور دوسرا مرحلہ ۲ فروری كو منعقد ہو گا ۔
919891