حزب اللہ لبنان نے امريكہ كو دمشق حملوں كا ذمہ دار قرار دے ديا

IQNA

حزب اللہ لبنان نے امريكہ كو دمشق حملوں كا ذمہ دار قرار دے ديا

23:50 - December 24, 2011
خبر کا کوڈ: 2244363
بين الاقوامی گروپ : حزب اللہ لبنان نے گزشتہ رات ايك بيان جاری كر كے دمشق حملوں كی سخت مذمت كرتے ہوئے ان كی ذمہ داری امريكہ پر عائد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "المنار" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ حزب اللہ نے اس بيان میں دمشق دھماكوں كی ذمہ داری امريكی كارندوں پر عائد كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : یہ حملے امريكہ كی سازش سے كیے گئے ہیں ؛ امريكہ دہشت گردی كا گہوارا ہے اور بے گناہ انسانوں كو قتل كر كے اہل دنيا كو اپنی استعماری پاليسيوں كے شكنجے میں كسنا چاہتا ہے ۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے : حزب اللہ اس انسان دشمن سازش كی بھرپور مذمت كرتی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كل دمشق كے علاقے كفرسوسہ میں دو گاڑياں دھماكے سے اڑنے كے نتيجے میں ۱۳۰ افراد ہلاك و زخمی ہو گئے تھے ۔
921078
نظرات بینندگان
captcha