ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «آيسسكو»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كتاب عربی زبان میں شامی محقق «غزوان مصطفى ياغی»، نے ۲۶۸ صفحات میں تحرير كی تھی اور اسے آيسسكو كے شعبہ نشر و اشاعت نے مراكش میں شايع كيا ہے ۔
اس كتاب میں شام كے تاريخی مقامات اور ان كی اہميت سے متعلق ايك مقدمہ بھی شامل ہے جبكہ مصنف نے كتاب كو تين عليحدہ حصوں میں تحرير كيا ہے كہ جن كے ضمن میں مساجد ، قرآنی مدارس ، وركشاپس ، گھر ، دكانیں ، كاروان سرا ، ہسپتال اور فوجی مراكز پر اپنی تحقيق پيش كی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ كتاب كا مقدمہ آيسسكو كے سيكرٹری جنرل «عبدالعزيز عثمان التويجری»، نے تحرير كيا ہے ۔
925443