ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «lopinion»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ عرب ليگ كے امور فلسطين میں سيكرٹری جنرل «محمد صبيح»، نے ايك پريس كانفرنس كے دوران بتايا كہ اس بين الاقوامی سيمينار كو قطر كی درخواست پر مؤخر كيا گيا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : اس نشست میں مختلف مسائل از قبيل قدس اور بين الاقوامی حقوق، قدس اور صیہونی جارحيت كا مقابلہ ، اسلامی مقدس مقامات كی یہودی سازی كا مسئلہ اور قدس كی حفاظت كے لیے شہری اداروں كے كردار كا جائزہ ليا جائے گا ۔
انہوں نے اميد ظاہر كی كہ اس نشست میں عرب ليگ قدس كی یہودی سازی كا راستہ روكنے كے حوالے سے ضرور اپنا لائحہ عمل پيش كرے گی ۔
926780