كتاب "عالم اسلام كے ميوزيم" كی اشاعت

IQNA

كتاب "عالم اسلام كے ميوزيم" كی اشاعت

20:45 - January 04, 2012
خبر کا کوڈ: 2251510
بين الاقوامی گروپ : كتاب "عالم اسلام كے ميوزيم ؛ تشكيل و تكامل" آيسسكو كے زير اہتمام عربی زبان میں شايع كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كتاب شام كے ادارہ ميوزيم و آثار قديمہ كے سابق مدير شواقی شعث نے تحرير كی ہے اور یہ ۳۰۴ صفحات پر مشتمل ہے ۔
آيسسكو كے سيكرٹری جنرل عبد العزير عثمان تويجری نے اس ادارے كے ہدف كی جانب اشارہ كرتے ہوئے كہا : یہ ادارہ ثقافتی سرگرميوں میں توسيع ، اسلامی ممالك كے ميوزيمز میں ايجاد جدت اور ہنری آثار كی حفاظت كے ذريعے اسلامی آثار قديمہ كی خدمت كر رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا : آيسسكو ہميشہ سے اسلامی ممالك كے ميوزيم كی حفاظت پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور اس كتاب كی اشاعت اسی سلسلے كی ايك كڑی ہے ۔
928560
نظرات بینندگان
captcha