دوحہ ؛ اسلامی ہنر ميوزيم پارك كا افتتاح

IQNA

دوحہ ؛ اسلامی ہنر ميوزيم پارك كا افتتاح

17:39 - January 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2251775
بين الاقوامی گروپ : اسلامی ہنر ميوزيم پارك كی افتتاحی تقريب ۶ جنوری جمعۃ المبارك كو مقامی وقت كے مطابق ۲ بجے بعد از ظہر سے ۸ بجے شام تك منعقد كی جائے گی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «GulfTimes»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ پارك ادارہ امور ميوزيمز قطر كے زير اہتمام ۲۸ ايكڑ رقبے پر بچوں اور فيمليز كو ثقافتی اور تعليمی سرگرميوں پر ترغيب دلانے كی غرض سے تعمير كيا گيا ہے ۔
اس پارك میں بچوں كے لیے تفريحی سرگرميوں كے وسائل كے علاوہ اسلامی ہنری آثار بھی پيش كیے گئے ہیں اور فلم ، ورزشی فعاليتیں ، داستان گوئی اور تعليم ہنر وركشاپس بھی منعقد كی جائیں گی ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ پارك سوائے منگل كے ہر روز صبح ۱۰:۳۰ سے رات ۱۱ بجے تك بچوں ار فيمليز كے لیے كھلا رہے گا ۔
928883
نظرات بینندگان
captcha