ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے خبر رساں ايجنسی " نون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس نمائش كا اہتمام زيارت كے قصد سے كربلا جانے والے ايرانی طلاب نے كيا ہے ۔
نمائش كے انچارج آغا علی نے كہا ہے : بحرينی عوام كی حمايت نامی اس ہنری نمائش میں تصاوير اور ڈاكو منٹری فلمز پيش كی گئی ہیں كہ جو بحرينی عوام كی مظلوميت اجاگر كر رہی ہیں ۔
قابل ذكر ہے كہ اس نمائش میں تصاوير اور سی ڈيز كے علاوہ مختلف موضوعات پر پانچ ہزار پوسٹرز بھی پيش كیے گئے ہیں ۔
934463